• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے تجاوزات کے خاتمے میں ناکام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے تجاوزات کے خاتمے میں ناکام ہو گئے ، عوامی رد عمل کے خوف سے تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن لانچ نہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، تجاوزات کی بھرمار ہونے سے شہر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے تفصیل کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی تجاوزات کی اصل وجہ سامنے آ گئی ، شہریوں اور تاجروں کے ردعمل کے ڈر سے ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ محکموں نے تجاوزات مافیا کو کھلی چھوٹ دے دی ہے ، انتظامی افسران کی جانب سے چند ماہ قبل ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس پر ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ سمیت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے افسران کو عوامی رد عمل کے خدشے سے آگاہ کیا گیا ، جس پر تمام محکموں نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا معاملہ التواء میں ڈال دیا ، گرینڈ آپریشن نہ ہونے سے ملتان ، جلال پور پیر والا اور شجاع آباد سمیت مختلف علاقوں میں تجاوزات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے تدارک کے لئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے۔
ملتان سے مزید