• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں یورپ کے سب سے بڑے میلے کا انعقاد، پاکستانیوں اور دیگر کمیونٹیز کی شرکت

اوسلو (ناصر اکبر) اوسلو میں دوبارہ یورپ کے سب سے بڑے ثقافتی میلے کا اہتمام کیا گیا،میلے میں بڑے پیمانے پرپاکستان سمیت دیگر کمیونٹیز کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔میلے کے ڈائریکٹر خالد سلیمی نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلہ بہت سارے لوگوں اور مختلف کمیونٹیز کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا نام ہے۔ اس بار میلے میں نارویجن پاکستانی، امریکن، ایشین، افریقن اور مسلم ممالک کے گلوکار اور فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ خالد سلیمی نے کہا کہ پاکستان کےتمام بڑےفنکار اور گلوکار اوسلو کے میلے میں فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں ،اس بار میلے میں پاکستان کی مشہور سنگرنصیبولال، بلال سعید، رفاقت علی خان جب کہ ناروے سے ون یونٹی ڈانس گروپ اور دیگر فنکاروں نےاپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے وہاں موجود لوگوں نےپسند کیا، اس موقع پرنصیبو لال، بلال سعید کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے ،میلہ میں لگے کھانوں کےاسٹالزپر بریانی، کباب، تکہ، جلیبی، مینگو لسی، سموسہ، فروٹ چاٹ، دہی بھلے، سبز چائے اور دیگر اشیا سے شرکا لطف اندوز ہوئے، مشہورگلوکارنصیبو لال نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے بھی اوسلو آچکی ہو ں اور اس بار بھی مجھے اوسلو آکربہت اچھا لگا، میراپاکستانی کمیونٹی کے لیے یہی پیغام ہے کہ اپنی زندگی میں خوش رہیں، اپنے خاندان اور بچوں کو خوش رکھیں، گلوکار بلال سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوسلو آکر بہت اچھا لگا، اوسلو بہت خوبصورت ہے اور یہاں کا موسم بہت اچھا ہے، پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایسا لگا جیسے ہم اپنے گھر میں ہی موجود ہیں۔ فادیہ شبروزنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلی بار اوسلو آئی ہوں اور جتنا پیاریہاں کی کمیونٹی نے کیا ایسا لگا کہ میں پہلے بھی آچکی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تحریک انصاف ناروے کے زیر اہتمام تقریب میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
یورپ سے سے مزید