• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف 50 مرتبہ ہولوکاسٹ کا مرتکب ہوا، محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل اور جرمنی نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے برلن میں دیئے گئے بیان کی مذمت کی ہے، فلسطینی صدر نے اپنے بیان میں اسرائیل کے حملوں میں فلسطینیوں کے قتل عام کا موازنہ ہولوکاسٹ سے کیا تھا۔

جرمن چانسلر اولاف شولز کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل 1947 سے لیکر اب تک فلسطینیوں کے خلاف 50 مرتبہ قتل عام اور ہولوکاسٹ کا مرتکب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ امن کے سوا کچھ نہیں ہے، پلیز امن کیلئے آگے آئیں، سلامتی کیلئے آگے آئیں، آئیں مل کر اعتماد سازی کو بحال کرتے ہیں، اس موقع پر جرمن چانسلر محمود عباس کے ہولوکاسٹ سے متعلق بیان پر خاموش رہے تاہم بعد ازاں بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد انہوں نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹ میں کہا کہ محمود عباس کا بیان اشتعال انگیز ہے۔

شولز نے کہا کہ ہولوکاسٹ کی حقیقت کو کسی اور واقعے سے جوڑنا جرمن شہریوں کیلئے ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، میں ایسی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہوں جو ہولوکاسٹ کو تسلیم نہ کرتی ہو۔

دنیا بھر سے سے مزید