• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد پولیس نے گزشتہ روز سابق بیوی اور پولیو ورکرکے گلے پر چھری سے وار کرکے اسےز خمی کر نے والے ملزم غلام نبی ولد محمد صادق کو گرفتار کر لیا، ملزم نے اپنی بیوی سے جھگڑے کے دوران روڈ پر چھری سے وار کرکے گلا کاٹ کر زخمی کردیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل شئیر کی گئی جس کا فیڈرل بی ایر ایف بی صنعتی ایریا پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ نمبر 156/2022 درج کیا،بعد ازاں ناظم آباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں خفیہ اطلاع پر ناظم آباد نمبر 3 سے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید