لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس امجد رفیق نےخاور مانیکا کے ملازم سے بازیاب ہونیوالےتین ماہ کے بچے کو ماں کے حوالے کرنیکا حکم دیدیا، تھانہ سٹی پاکپتن کے ایس ایچ او نےبچے باسط شیراز کو عدالت میں پیش کر دیا ،عدالت کے روبرو خاور مانیکا کی ملازمہ انعم رشید نے درخواست میں موقف اپنایا کہ خاور مانیکا کے ملازم شیراز ریاض سے شادی ہوئی،شیراز سے ایک بچہ پیدا ہوا، شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا،3 ماہ کا بچہ واپس نہیں کر رہا، خاور مانیکا شیراز ریاض کی پشت پناہی کر رہا ہے اور بچہ نہیں دیا جا رہا، عدالت خاور مانیکا کے گھر سے بچہ بازیاب کروانے کا حکم دے۔