• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرجنگلات کی زیرصدارت اجلاس، نئی سکیموں پربریفنگ

لاہور(خبرنگار) وزیر جنگلات و جنگلی حیات سید عباس علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں محکمہ کے ترقیاتی امور زیر بحث آئے اور بیشتر تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فاریسٹ گارڈز کی کمی اور وسائل کی قلت کی وجہ سے گارڈز کے مسائل سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کی 17 جاری اور 10 نئی سکیموں پر بھی وزیر جنگلات کو بریفنگ دی گئی ۔