• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائم مقام وی سی پنجاب یونیورسٹی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پرانتظامیہ کو جواب داخل کرنے کی ہدایت

لاہور ( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نےپنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیخلاف ڈاکٹر امجد کی درخواست پر یونیورسٹی کے وکیل کو ستمبر کے دوسرے ہفتے تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ یونیورسٹی کے وکیل اویس خالد بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہو ئے،انکی طرف سے سماعت ملتوی کرنے اور جواب داخل کرنے کی تحریری درخواست دی گئی۔