پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مخلوط حکومت کی جانب سے حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ موجودہ مخلوط حکومت عالمی مالیاتی ادارہ کی ایماء پر قیمتیں مزید بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے نا صرف کاروباری ٗ صنعتی سرگرمیاں مزید متاثرہونگی جبکہ پیداواری لاگت میں بھی اضافہ ہونے کے بعد ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی۔ پہلے ہی مہنگائی سے دوچار عام آدمی کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس حوالے سے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر عمران خان مہمند نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کی دوغلی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے جو کہ ایک طرف عوام کو ریلیف دینے کے لئے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب پٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کرکے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں حالیہ 6.72 روپے تک اضافہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے اور بزنس کمیونٹی اسے یکسر مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے