پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاورکی پراپرٹی کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے حاجی ملک گل نواز، حاجی ضیاء اللہ اور ندیم خان نے حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ مستر د کر تے ہوئے اس پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہناہے کہ عوام پہلے ہی ٹیکسزکے بوجھ تلے دب چکی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں موجودہ حکومت نے پراپرٹی ٹیکسز میں اضافہ کرکے رہی سہی کسر پوری کرلی ہے۔جوکہ پراپرٹی کے کاروبارسے وابستہ افراد کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ پہلے چارفیصد پراپرٹی ٹیکس تھاجوکہ بڑھاکر 15فیصد کردیاگیاہے اور گین ٹیکس پہلے دوفیصد تھا، جوکہ بڑھا کرچار فیصد کردیاگیاہے ،اسی طرح چار سال کی مدعت بھی گین ٹیکس میں ختم کردی گئی ہے، جس سے ایک جانب کاروباری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیںوہی حکومت کو بھی روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہاہے کیونکہ ٹیکس میں اضافہ کی وجہ سے شہری انتقال اور مختیار نامے سمیت دیگر امور سے کترانے لگے ہیں۔انھوںنے حکومت سے جلدز اجلد اس نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔