• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدمات واپس لینے کی سفارش

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ پر مقدماتواپس لینے کی سفارش کردی گئی۔قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی مذمت بھی کی۔اجلاس میں شریک آئی جی اسلام آباد نے قائمہ کمیٹی سے استدعا کی کہ وہ اس معاملے پر ہدایات جاری نہ کرے، معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے سب کو وہیں جواب دینے دیں تاہم قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے متفقہ طور پر آئی جی کی استدعا مسترد کردی۔کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے کہا کہ اگر تحریک طالبان پاکستان کو ایمنسٹی دی جاسکتی ہے تو اس بچی کو کیوں نہیں؟
اہم خبریں سے مزید