• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 100 گھروں میں چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں 100 گھروں میں ملازمہ بن کر چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کو امرپالی گاؤں کی سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا ہے اور اس سے 3 لاکھ روپے کے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ گھریلو ملازمہ اپنے مالک کے گھروں سے سونے کے زیورات چراتی تھی اور چوری کیے گئے زیورات کی مدد سے دہلی میں اپنے لیے ایک مکان بھی بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق پونم شاہ عرف کاجل جس کا تعلق بہار کے بھاگلپور ضلع سے ہے، اس نے دہلی، جودھ پور، کولکتہ اور غازی آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ جب بھی اسے کسی دوسرے شہر میں کسی کو نشانہ بنانے کی ضرورت ہوتی تھی تو وہ جہاز میں سفر کرتی تھی۔

کاجل نے پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے ساتھی بنٹی کی مدد سے اس چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس نے کہا کہ ملزمہ کی ناجائز جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور اس خلاف گینگسٹرس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، چوری میں شامل بیٹی اور زیورات خریدنے والے جیولر فرار ہیں، انہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید