• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

28 اگست ووٹ کی طاقت اور عوام کے فیصلے کا دن ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی اور اہل کراچی میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، 28 اگست ووٹ کی طاقت اور عوام کے فیصلے کا دن ہے، اہل کراچی ان پارٹیوں کو مسترد کردیں،جن کی نااہلی وناقص کارکردگی کے باعث ہی شہر کی موجودہ ابتر حالت ہوئی ہے،کے الیکٹرک وفاق سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی مفت لینے اور تمام ٹیکس وصول کرنے کے باوجود شہریوں پر لوڈ شیڈنگ کا عذاب ختم کرنے کو تیار نہیں ہے،کراچی کے عوام، نوجوانوں، تاجر سمیت تمام طبقات کے لوگوں سے اپیل ہے کہ اتوار21اگست کو شام 4بجے حسن اسکوائر پر ”حقوق کراچی مارچ“میں شرکت کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میں سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلے اور شہر کی بدترین صورتحال پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید