• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا صبر جواب دے رہا ہے، مسائل کا حل چاہتے ہیں، وسیم اختر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ 245کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارمعید انور کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی،جس کا آغاز شاہراہ قائدین سے ہوا جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی الیکشن آفس جمشید روڈ پر ختم ہوئی، ریلی میں بزرگ خواتین بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کنوینر اور سابق مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ،کراچی کے عوام نے ہمیں مسائل کے حل کے لئے مینڈیٹ دیا ہے،اب عوام کا پریشر ہم پر بڑھ رہا ہےمیں اتحادی حکومت کو دھمکی نہیں دے رہا صرف عوامی آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا رہا ہوں،ہم دونوں حکومتوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ ہم نے آپکی ہر بات مانی افسوس آج چار مہینے گزرنے کے باوجود ان دونوں حکومتوں نے معاہدوں پر کو ئی عملدرآمد نہیں کیا،ایسا نہ ہوکہ ہم کو ئی فیصلہ کرنے پر مجبور ہوجائیں ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی چوری کی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید