• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوسائٹی پر قبضہ،عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،ڈی آئی جی، مختارکار شرقی اور دیگر کو نوٹس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ایمپلائز سوسائٹی پر عبد اللہ شاہ غازی گوٹھ بنانے اور قبضے کے خلاف عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈی سی شرقی، ڈی آئی جی شرقی، ایس ایچ او سچل، مختار کار شرقی، سندھ بورڈ آف ریونیو اور دیگر حکام کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے گوٹھ ختم کرکے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، سوسائٹی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے ڈی جی رینجرز کو قبضہ ختم کرانے میں معاونت ، 60 روز میں قبضہ بہر صورت ختم کرانے کا حکم دیا گیا،جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، 1970 کی سوسائٹی پر 2012 میں قبضہ ہوا،ایک منصوبہ بندی کے تحت سوسائٹیز پر گوٹھ بنائے گئے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید