لندن(پی پی آ ئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق حمزہ شہباز اکلوتی بیٹی سماویہ کی طبیعت ناسازی پر لندن میں مزید قیام کریں گے۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی ایک سے دو روز میں وطن واپسی طے تھی۔ بیٹی کی طبیعت ناساز ہونے پر حمزہ شہباز نے لندن میں مزید قیام کا فیصلہ کیا ہے۔شریف خاندان نے عوام سے سماویہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔