• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں، چوہدری سرور

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور چیئرمین گرینڈ اوورسیز انٹرنیشنل کلب چوہدری محمد سرور کا مانچسٹر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ جنگ اور جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کی پٹیشن پہ 10 دن میں 13 ہزار دستخط کیے گیے۔ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تمام سیاستدان اس وقت حکومت میں ہیں، کوئی اپوزیشن میں نہیں سب ہی اوورسیز پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں کرتے۔ میں 30 سال سے تمام حکومتوں سے کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ صرف اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف دلا دیں اور ان کے مکانوں، زمینوں پہ قبضہ ختم کروا دیں جو کہ مشکل کام نہیں تو پاکستان کو IMF کے پاس جانے اور دوست مملک سے مدد لینے کی بھی ضرورت نہیں۔ پاکستان وہ ملک بنے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا۔صدر گرینڈ اوورسیز کلب یوکے چوہدری نواز نےچئیرمین گرینڈ اوورسیز انٹرنیشنل کلب چوہدری محمد سرور کا مانچسٹر پہنچنے پر استقبال کیا ، چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم ایک پٹیشن لانچ کریں گے جس میں حکومت سے مطالبہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں ان کا انصاف دلائیں اور ووٹ کا حق دیں اور قومی اور صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دیں تو پاکستان کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے۔ میں خود تمام سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کروں گا اور ان مسائل پہ بات کروں گا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ نفرت کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے ۔ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ سب کو ایک میز پہ بیٹھنا ہوگا۔ جب تک ہم حقائق کو جانیں گے نہیں ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔ پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے اور سری لنکا بننے سے بچانا ہے۔ برطانیہ میں سیاست میں جھوٹ بولنا سب سے برا سمجھا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں سچ بولنے کا قحط ہے۔ حلف میں سچ بولنے کا وعدہ بھی ہونا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی انتحابات میں حصہ لینے پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔ ابھی میں غیر سیاسی مشن پر ہوں۔ جب مشن کو سیاسی کردیں تو مشن کمزور ہوجاتا ہے۔ میں ایک کمپینر ہوں۔ میں نے نیلسن منڈیلا، کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی کمپین میں حصہ لیا۔ ابھی میرا مقصد پاکستان میں تعلیم کو عام کرنا اور غربت کا خاتمہ ہے۔
یورپ سے سے مزید