• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید دو ماہ بعد کومہ سے باہر آگئے

کراچی (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل دو ماہ بعد کومہ سے باہر آگئے۔

پی پی آئی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو صحت یاب ہونے کے بعد نجی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

کنور نوید جمیل کو برین ہیمرج ہوا تھا جس کے سبب وہ 2 ماہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ 

ڈاکٹروں نے مکمل صحت یابی تک انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹروں نے انفیکشن پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کنور نوید سے کسی کو بھی نہ ملنے کی ہدایت کی ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ کنور نوید کو اسپتال کی جانب سے دیکھ بھال کیلئے نرسنگ اسٹاف بھی مہیا کیا گیا۔