• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب عمران خان دیکھیں گے تکنیکی بنیادوں پر نااہل کیسے ہوتے ہیں، محسن رانجھا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کیخلاف کیس کافیصلہ قانون کے مطابق 30 دن میں ہونا ہے، عمران خان نے جھوٹے حلف نامے میں توشہ خانہ کےکروڑوں روپے کے تحائف ظاہر نہیں کئے، اگر نوازشریف عدالت میں پیش ہو سکتےہیں توعمران خان کیوں نہیں؟،عمران خان دیکھیں گے کہ ٹیکنیکل گرائونڈ پر کیسے نااہل ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نوازرانجھا نے کہا کہ اگر نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہوسکتا ہےتو وہی فیصلہ عمران خان پر بھی لگے گا۔ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو عمران خان مجھے عدالت لے جائے، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کا ٹی سیٹ تک نہیں چھوڑا ، الیکشن کمیشن کے پاس اختیار ہے کہ معاملہ نیب کو بھجوائے یا خود فیصلے کرے۔توشہ خانہ کیس عمران خان کو تین سال تک قید ہوسکتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید