• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بٹ خیلہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سیاسی مداخلت بند کی جائے،الحاج احمد زاد ہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ رہنما صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اورقومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زاد ہ نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال بٹ خیلہ میں بے جا مداخلت اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جمیل احمد پر دبائو ڈالنے اور ان کے تبادلہ کی کوشش پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر جمیل احمد کی کوششوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بٹ خیلہ کی کارکردگی بہت زیاد بہتر ہو گئی ہے اور مریضوں کے علاج پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے تاہم ڈاکٹر جمیل احمد کی طرف سے ہسپتال کے امور میں سیاسی مداخلت کی مخالفت کی وجہ سے بٹ خیلہ کے ارکان اسمبلی کی طرف سے ڈاکٹر جمیل احمد کا تبادلہ کروا دیا گیا تاہم پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے ڈاکٹرجمیل احمد کے سیاسی بنیادوں پرہونے والے تبادلہ کومنسوخ کردیا گیا۔ الحاج احمد زاد خان نے کہا کہ بٹ خیلہ کے ارکان اسمبلی کی طرف سے ایک بار پھر ڈاکٹر جمیل احمد کے تبادلہ کے لئے کوشش شروع کر دی گئی ہے تاہم اگر ڈاکٹر جمیل احمد کا سیاسی بنیادوں پر پھر تبادلہ کیا گیا تو ملاکنڈ کے عوام کی طرف سے تبادلہ کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور ملاکنڈ روڈ پر دھرنا دیا جائے گا
پشاور سے مزید