• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھنہ پل ، لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا

اسلام آباد (ایوب ناصر/خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کو وفاقی دارالحکومت سے ملانے والے کھنہ پل سے پہلے راولپنڈی کی حدود میں سڑک پر تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا ۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے تجاوزات ختم کرنے کا باقاعدہ حکم جاری کیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے وفاقی دارالحکومت میں بھی کھنہ پل سے ترلائی، ترامڑی چوک، علی پور، جھنگ سیداں، ٹھنڈا پانی نیلور تک شاہراہ پر مافیا کا قبضہ ہے۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین راجہ خرم نواز جو اس حلقے سے منتخب نمائندہ بھی ہیں کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر مملکت علی نواز اعوان نے لہتراڑ روڈ پر تجاوزات ختم کرانے کی ذمہ داری لی تھی مگر اُن کا اقتدار چھن گیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری 10برس حلقہ کے نمائندہ رہے مگر تجاوزات ختم نہ کروا سکے۔ راول روڈ تا کھنہ پل گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید