• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے اور سی جی اے کے درمیان باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) ادارہ جاتی شفافیت، ڈیجیٹل طرزحکمرانی اور مالیاتی اصلاحات کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) اور کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے ) کے مابین فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم کے نفاذ کے لیے باضابطہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے،دستخطی تقریب کی صدارت وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ نے کی ، مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹر جنرل پی ایس کیو سی اے سیدہ ضیاء بتول جبکہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز) عبدالباسط جسرا نے دستخط کئے ، پی ایس کیو سی اے میں فنانشل اکاؤنٹنگ اینڈ بجٹنگ سسٹم کے انضمام سے پے رول اور پنشن نظام کی خودکاری، نیشنل چارٹ آف اکاؤنٹس کا نفاذ، معیاری مالیاتی رپورٹنگ اور اخراجات کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہو سکے گی، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی شاہد بلوچ نے اس اقدام کو شفاف عوامی مالیاتی نظم و نسق کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا اور کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن محض تکنیکی تبدیلی نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر حکمرانی اصلاح ہے ۔دریں اثناء وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت ادارے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے ) نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے ساتھ باقاعدہ ہیلتھ انشورنس معاہدے پر دستخط کئے گئے ، دستخطی تقریب وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی۔
اسلام آباد سے مزید