اسلام آباد(خبر نگار)تجاوزات کا شعبہ ختم کیا جائے سی ڈی آے کو کروڑوں کی بچت ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار مرزا عبدالرحمن سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کو اگر ناجائز تجاویزات کا بتایا جائے تو اپنے منظور نظر ناجائز تجاویزات کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔اسلام آباد کیپیٹل حدود میں تجاوزات کی بھرمارسے مقامی افراد اور مارکیٹوں کے تاجر برادری سخت پریشان ہیں جبکہ لاکھوں روپے کرایہ اور حکومت کو ٹیکسوں کی بھرمار اور ادائیگی کی جاتی ہے اور قبضہ مافیا محکمہ کی ملی بھگت سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات کی سی ڈی اےکی شرافیہ دھجیاں اڑا رہی ہے۔ مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ جگہ جگہ قیمتی جگہوں پر قبضہ مافیا کی وجہ سے مارکیٹوں کے دوکان دار شہری محکمہ کے پسند نہ پسند کی تجاویزات کے سخت سراپا احتجاج ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مرزا عبد الرحمٰن نے کہا کہ کئی سیکڑوں کی گلیوں میں آشرافیہ نے بیرئرلگا کر راستے بند کر کے سیکورٹی گارڈ بٹھا رکھے ہیں جو سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف مرضی ہے۔ صرف محکمہ میڈیا پر اپنی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔ اسلام آباد کے تاجروں اور شہریوں کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گزارش ہے کہ اپنے احکامات پر عمل درآمد کروائیں۔