• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون، پارٹ ٹو اور کمپوزٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2026 کے آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کر دی ہے۔امیدوار سنگل فیس کے ساتھ اپنے داخلہ فارم 19 فروری 2026 تک جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہےترجمان نے مزید بتایا کہ وہ امیدوار جو مذکورہ تاریخوں تک داخلہ فارم جمع کرانے سے قاصر رہیں، وہ تین گنا فیس کے علاوہ 200 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ 29 اپریل 2026 تک اپنے آن لائن داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید