راولپنڈی ،کلرسیداں(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 42 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں تیزکردیں اس دوران گزشتہ روز 38 افرادکو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں خلاف کارروائیاں تھانہ نصیرآباد ، چکلالہ، جاتلی، صدر بیرونی، روات، چونترہ، چکری ، کہوٹہ اور کلر سیداں کے علاقوں میں کی گئیں ۔ ادھر کلرسیداں میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر مالک مکان سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔