راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ائرپورٹ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں آئی ٹی ایکسپرٹ جاں بحق ہوگیا،تھانہ چک لالہ کواسامہ مقبول نے بتایاکہ میں آئی ٹی کمپنی بنارکھی ہے۔ میری کمپنی میں ابوبکر بطور آئی ٹی ایکسپرٹ جاب کررہا تھا۔ ابوبکر ڈیوٹی ختم کرکے میں ائرپورٹ روڈ کراس کررہاتھاکہ کرال چوک کی جانب سے آنے والی ایک نامعلوم گاڑی نے ابوبکر کو ہٹ کیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔