• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ،راولپنڈی میں پولیس کی کارروائیاں،22 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار سٹاف رپورٹر )اسلام آباد ،راولپنڈی میں پولیس کی کارروائیاں،22ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ہیروئن،شراب،چرس،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں ی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ کر اچی کمپنی، تھا نہ شالیمار، تھا نہ سمبل، تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ، تھانہ کو رال، تھا نہ کر پا، تھا نہ نیلور اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,020گر ام ہیروئن، 40بو تلیں شراب، مختلف بو ر کے نو عددپستول اور ایک رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی ادھر راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں سےچرس ایک کلودوسوگرام اور80لیٹر اور ایک بوتل شراب برآمد کرلی ۔
اسلام آباد سے مزید