راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا، آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مرکزی اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر خنجر کے وار سے دو بھائیوں کو زخمی کر دیا تھا، وہ اگست 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا، آر اے بازار پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسےگرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔