• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026 کے لیے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کے سلسلے میں انٹری ٹیسٹ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق مختلف کلیات کے انٹری ٹیسٹ فروری کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق کلیہ عربی و علومِ اسلامیہ کے انٹری ٹیسٹ 23 فروری، فیکلٹی آف ایجوکیشن کے 24 فروری، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے 25 فروری جبکہ فیکلٹی آف سائنسز کے انٹری ٹیسٹ 26 فروری کو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ ان پروگرامز میں داخلوں کے لیے درخواستیں 17 فروری تک وصول کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید