• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈز ٹرانسپورٹرز کے بکنگ دفاتر کی آڑ میں سامان لوڈ ان لوڈاورسٹور کرنے پر پابندی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)گڈز ٹرانسپورٹرز کے بکنگ دفاتر کی آڑ میں سامان لوڈ ان لوڈاورسٹور کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔سامان لوڈ ان لوڈ کرنے کیلئے مناسب مطلوبہ جگہ کے بغیر گڈز ٹرانسپورٹرز کو اجازت نامہ نہیں ملے گا۔پنجاب موٹر وہیکلز رولز 1969یں ترمیم کرکےاضلاع میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو بااختیار بنادیا گیا ہے۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت تمام گڈز ٹرانسپورٹرز کیلئے منظور شدہ وزن کرنے والے کانٹوں(ویٹ اسٹیشن) سے کمپیوٹرائزڈ رسید لازم کردی گئی ہے۔اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد لوڈنگ اور ان لوڈنگ کیلئے جگہ کا تعین کرے گی۔جس کیلئے باقاعدہ پرفارما ہوگا۔گڈز فاوروڈنگ ایجنسی کیلئے میونسپل و سٹی ایریاز میں کم از کم دوکنال جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر میںکم از کم ایک کنال جگہ لازم کردی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید