اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انفارمیشن گروپ گریڈ 20 کے سینئر افسر اور نیکٹا میں خدمات سر انجام دینے والے کاشف زمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کاشف زمان باصلاحیت، محنتی اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے قومی اداروں میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ انجام دیں ۔