راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے چارلڑکیوں سمیت 7افراد کواغواکرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو رفیق خان نے بتایاکہ اس کی بیٹی (م) بعمر 15سال جوکہ نہم جماعت میں پڑھتی ہے اسے کسی نے اغواکرلیاہے ،تھانہ سٹی کو گوالمنڈی کی رہائشی خاتون نے بتایاکہ اس کے شوہر ہمایوں سلطان بعمر 35سال کوکسی نے اغواکرلیاہے ،تھانہ چک لالہ کوآسیہ مائی نے بتایاکہ اس کی بیٹی (الف)کو شاہد ورغلاپھسلاکر اغواکرکے لے گیا،تھانہ چک لالہ کوحسن اعوان نے بتایاکہ اس کی بہن (ہ)بعمر17سال لاپتہ ہوگئی ہے ،تھانہ چک لالہ کو ڈھوک کالاخان سے ایک شہری نے فون پربتایاکہ اس کابیٹاحسن علی بعمر 16سال لاپتہ ہے ،تھانہ واہ کینٹ کوشفیق الرحمٰن نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ج)بعمر21سال اچانک گھرسے لاپتہ ہوگئی ،ہمیں قوی شبہ ہے کہ اسے شعیب نے اپنے چچا آصف کے ہمراہ اغواکرلیاہے ،تھانہ دھمیال کو عاقب نے بتایاکہ اس کےبھائی اظہار احمد کوکسی نے اغواکرلیا۔