• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ فنڈنگ کیس، سابق گورنر کے پی شاہ فرمان FIA میں پیش

پشاور (آئی این پی) سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تین رکنی ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور عرفان داوڑ بھی طلب۔ تفصیلات کے مطابق سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان جمعرات کے روز ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پیش ہوئے، انہیں ایف آئی اے حکام نے طلب کررکھا تھا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انہیں 28نکاتی سوالنامہ دیا گیا جس کی وہ وضاحت کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی ایف آئی اے حکام نے طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28لاکھ روپے کے بانڈز دیئے تھے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہےجبکہ کے پی کے کے سیکرٹری فنانس عرفان داوڑ بھی پیش نہیں ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید