• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطاء اللہ شاہ بخاری نے منکرین ختم نبوت کوناکوں چنے چبوائے ،علماء

لاہور(خبرنگار )امیر شریعت سید عطا ء اللہ شاہ بخاری ؒ نےبرطانوی سامراج اوطقادیانیت کیخلاف اپنی زندگی صرف کر کے منکرین ختم نبوت اور انکے حواریوں کو ناکوں چنے چبوائے،انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سالہا سال جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو آباد کیے رکھا،تمام تر مظالم کے باوجود انگریز اور قادیانیت سے کمپرمائز نہیں کیا۔آپ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول تھے۔مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اتنے بڑے خطیب تھے کہ اگر چاہتے تو سونے اور چاندی کا محل بنواسکتے تھے،لیکن آپ کا جنازہ کرایہ کے ایک معمولی سے مکان سے اٹھا۔امرتسر میں آبائی مکان ہونے باوجود کسی قسم کا کلیم نہیں کیا۔ لیکن انکی زندگی کا اہم کارنامہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور قادیانیت کا تعاقب تھا۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر مولانا عبدالنعیم،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق، مولانا حافظ محمداشرف گجر اوردیگرعلماء نے مختلف مساجد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی اور امیر اول مولانا سید عطاء اللہ شاہ جی ؒ کے یوم وفات کے حوالے سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا ۔
لاہور سے مزید