اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر کیسز کی سماعت کیلئے تین بنچ تشکیل دیئے ہیں۔ آج (پیر) 22اگست 2022 تا 26 اگست 2022 کے دوران سپریم کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر تین مختلف بنچز کیسز کی سماعت کرینگے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ نمبر ایک جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر دو کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کرینگے، دو رکنی بنچ میں جسٹس سید منصور علی شاہ بھی شامل ہونگے۔ اسی طرح بنچ نمبر تین جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔