ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی زیر صدارت لیہ پورنوگرافی کیس پر جائزہ اجلاس ہوا ،ایڈیشنل آئی جی نے کیس سے منسلک تمام مشتبہ گان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری اور پورنوگرافی کیلئے استعمال ہونے والے کتے کو حراست میں لینا پولیس کی بڑی کامیابی ہے، ایس پی رب نواز تلہ نے تفتیش میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں ملوث فیض بھلڈ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزم کی جانب سے وصول کردہ رقم بھی برآمد کرنے کے ساتھ ملزمان سے لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا ہے جس سے تفتیش کے عمل کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے اور ڈیٹا کا تجزیہ کیا جا رہا ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔