کراچی (سید محمد عسکری) وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ کے ممبران کے طور پر تقرری کے لیے موزوں افراد کی سفارشات کے لیے 7 رکنی تلاش اور نامزدگی کمیٹی کی تشکیل دیدی ہے جس کا وزیر اعظم کے سکریٹری ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابقکمیٹی کا چیئرمین وفاقی وزیر صحت کو مقرر کیا گیا ہے، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹڈویژنوائس چئیرمین ہوں گے،سیکریٹری NHSR&C رکن، معروف سرکاری میڈیکل جامعہ کےسربراہ ڈاکٹر محمود اورنگزیب رکن، نجی میڈیکل یونیورسٹی کے سربراہڈاکٹر سید علی فرحان رکن، پبلک ہیلتھ کے لیے خدمات انجام دینے والی سول سوسائٹیکی نمائدہ اور رکن قومی اسمبلیزہرہ ودود فاطمی رکن اور وزیر اعظم نامزد کی جانب سے نامزد کردہ صحتکے شعبہ کے سینئر رکن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز رکن ہوں گے۔