• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا جشن آزادی TPC کرکٹ ٹورنامنٹ پنجاب یونائیٹڈ نے جیت لیا

لندن (جنگ نیوز) 14اگست کے سلسلے میں دنیا بھر میں پاکستانی گرم جوشی سے جشن آزادی پاکستان منانے کیلئے مختلف تقریبات اور مقابلے منعقد کرتے ہیں۔ ابرار میر چیئرمین TPC نے پرنس کلب کے تحت دوسرے سال نو ٹیموں پر مشتمل چار ہفتوں میں سات، سات کھلاڑیوں اور چھ، چھ اوورز کے چوکے ،چکھوں والا ٹورنامنٹ منعقد کروایا۔ اس سال پنجاب یونائیٹڈ نے چیمپئنز کا اعزاز حاصل کیا جب کہ Mevericks CC دوسرے نمبر پر رہی اور بلال خان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ مہمان خصوصی سلیم یسین نے چیمپیئنز ٹیم پنجاب یونائیٹڈ کو 500£ Cash Award ٹرافی اور میڈلز جب کہ مہمان خصوصی ملک منگل اور شاہد العالم رتن نے رنرز اَپ ٹیم Mavericks کو 200£ کیش، ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر ابرار میر، چیئرمین پرنس کلب اور محمد اسحق تھے جب کہ سلیم یسین ایلیٹ ڈیوس پراپرٹیز اور بابر ایوب گیریج سروس فار یو نے تعاون کیا۔ پاک لائنز اور ایسکس یونائیٹڈ کی ٹیمیں سیمی فائنلز میں فتح حاصل نہ کرسکیں۔ فائنل میں پنجاب یونائٹڈ نے چھ اوورز میں 53 رنز کا ہدف دیا لیکن Mavericks کی ٹیم چار بالز پہلے ہی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یاد رہے کہ ٹیموں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا جن اسلام آباد محافظ اور پنجابی پہلوان میں (شیخو سٹرائیکرز، میورکس، پنجاب یونائیٹڈ) جب کہ کشمیری جوان اور سندھی سائیں میں (لیجنڈز، پرنس، ایسکس) اور KPK پٹھان اور بلوچ بہادر میں(کنگنز الیون، خیبر یونائیڈ، پاک لائنز) شامل تھیں۔ مہمان خصوصی سلیم یسین، ملک منگل اور شاہد العالم رتن نے ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا کپتان پنجاب یونائٹڈ محسن زیب، کپتان Mevericks کاشف نقوی، ائمپائرز مصدق ڈار اور محمد اسحاق نے بھی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور ٹیموں کے جوش و جزبے کی بھی تعریف کی۔ احمد مغل نے ملی نغمے اور ترانے سنا کر خوب سما باندھا اور تماشائیوں نے پاکستان زندہ باد کے زوردار نعرے بھی لگائے۔ حاضرین میں راجہ خالق، زیشان احمد، شاہد راجہ، ندیم احمد، یونس آفریدی، زوالفقار بٹ سبحان محمد، ولی ہمدرد، شاکر احمد، احسن زیب اور دیگر تماشائیوں نے فائنلز ڈے کو انجوائے کیا۔

یورپ سے سے مزید