• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھر دانیوں کا معاملہ: منور تالپور اپنے ہی وزیر پر برس پڑے

تصویر فیس بک منور تالپور
تصویر فیس بک منور تالپور

میرپور خاص میں بند فیکٹری گودام سے 40 کروڑ کی مچھردانیاں برآمد ہوگئیں۔

فیکٹری گودام سے ساڑھے 6 لاکھ مچھر دانیاں برآمد ہونے پر پی پی ایم این اے میر منور تالپور اپنے وزیر پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے منسٹر فون اٹھانے کو تیار نہیں ہیں جبکہ یہاں لاکھوں لوگ ملیریا کا شکار ہورہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور نے مزید کہا کہ اس معاملے میں جو کوئی بھی ملوث ہے، انہیں سزا دی جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذمے داران کے خلاف کارروائی سے قبل سیلاب متاثرین کو مچھر دانیاں دو۔

یاد رہے کہ 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی مچھر دانیاں 2 روز قبل میرپور خاص کی بند فیکٹری کے گودام سے برآمد کی گئی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید