کراچی( جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کی بحالی اور 1.1 ارب ڈالر کی عنقریب قسط کی ریلیز پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے وزیر اعظم کی جد وجہد کو سراہا جس کے باعث پی ٹی آئی کی سازشوں کے باوجود آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج منظور ہواجو یقینا پاکستان کی فتح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پیش رفت کی وجہ سے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔