کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروش سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرگیا ،تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے حب ریور روڈ پل پر شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے،ملزمان کے قبضہ سے دو نائن ایم ایم پستول ، واردات میں چھینی گئی نقدی، موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکل برآمد کرلیں ،عزیز بھٹی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ملزمان کی شناخت آصف، اسد اور بابر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے قبضے سے تین پستول ،لوڈ میگزین ،چھینی ہوئی نقدی ،موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں،درخشاں پولیس نے کھڈا مارکیٹ کے قریب لوٹ مار کی واردات ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان فضل الدین اور معشوق حسین گرفتار کر لیا، ساتھی فرار ہو گیا،ملزمان کے قبضے سے 2ذاتی اور 2چھینے ہوئے موبائل فون جبکہ ماڈل کالونی سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ،سی ٹی ڈی نے شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ملزم اقبال کو اتحاد ٹاؤن عید گاہ موڑ خیبر چوک پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،ملزم اقبال اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے موبائل فون اور 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگیا تھا ، مبینہ مقابلے میں ایک پولیس کانسٹیبل نادر خان شدید زخمی ہو گیا، علاوہ ازیں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں 8 منشیات فروش اور 4گٹکا/ماوا سپلائرز شامل ہیں جنہیں تھانہ کلاکوٹ،بغدادی، کلری،رسالہ اور میٹھادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا،پوکیس نے بتایا کہ ملزمان سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، 142گرام کرسٹل، 32گرام آئس،16 گرام ہیروئن، 130 کلو گرام چھالیہ اور 15کلو گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا ہے۔