لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے شیخوپورہ میں یونین کونسل کی زمین پر قبضہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی سی شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونین کونسل کی زمین پر صفدر وغیرہ نے قبضہ کررکھا ہے۔