کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ شرقی نے گھر کے سامنے کھڑے ہوکر سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر پڑوسی کوقتل کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر ملزم قاسم کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزم قاسم پر 5لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔