• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالاہور راولپنڈی کے درمیان 2ٹرینیں چلانے کااعلان

لاہور (جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے لاہور ،راولپنڈی ،لاہور کے درمیان دو نئی ریل کار ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ پہلی نان سٹاپ ریل کار کل5 ستمبر سے لاہور سے رات 7بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکررات 11 بجکر 40 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے نان سٹاپ ریل کار رات 7 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہوکر رات 11 بجکر 40 منٹ لاہور پہنچے گی۔ دوسری ریل کار 6ستمبر کو لاہور سے صبح 5 بجے روانہ ہوکر گوجرانوالہ، جہلم سٹاپ کرتی ہوئی صبح 9 بجکر 25منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ اسی طرح 6 ستمبر کو راولپنڈی سے ریل کار صبح 5 بجے روانہ ہوکر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 9 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ یہ دونوں ریل کاریں دو اے سی بزنس کلاس، دو اے سی سٹینڈرڈ کلاس، پانچ اکانومی کلاس اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوں گی۔
لاہور سے مزید