• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم بننے پر توانائی بلز سے نمٹنے کا منصوبہ پیش کرونگی، لز ٹرس

لندن (اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم کیلئے فیورٹ ’لز‘ کا توانائی بلوں پر فوری ایکشن کا وعدہ ، بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ اگر وزیراعظم منتخب ہوئی تو بلوں اور توانائی کی فراہمی پر فوری کارروائی کروں گی۔ برطانیہ کی اگلی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے، لز ٹرس نے اتوار کو اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر تقرری ہوئی تو وہ ایک ہفتے کے اندر توانائی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کریں گی۔ کنزرویٹو قیادت کے اعلان سے ایک روز قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر میں وزیراعظم منتخب ہوئی تو بلوں اور توانائی کی فراہمی پر فوری کارروائی کروں گی۔ انہوں نے اپنی تقرری کی تصدیق ہونے سے پہلے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر میں اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ ایک اعلان ہو کہ ہم اس مسئلے سے کیسے نمٹیں گے۔ ٹوری قیادت کی دوڑ آٹھ ہفتوں پر محیط ہے جیسا کہ برطانیہ کو کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر مہنگائی کا سامنا ہے اور اس سال کے آخر میں کساد بازاری میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ برطانوی گھرانوں کو بجلی اور گیس کے بلوں میں اوسطاً 80 فیصد اضافے کا سامنا ہے، جس سے موسم سرما سے پہلے اخراجات زندگی کے بحران میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید