کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دفاعی ادارے اور اس کے کمانڈروں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے سے باز رہیں۔