• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی برطانوی وزیراعظم الزبتھ ٹرس کی زندگی اور کیریئر سے متعلق حقائق

لاہور(صابر شاہ )قابلیت کے لحاظ سے نئی برطانوی وزیر اعظم چارٹرڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ میری الزبتھ ٹرس، مارگریٹ تھیچر اور تھریسا مے کے بعد اس عہدے پر خدمات انجام دینے والی تیسری خاتون ہوں گی، دونوں نے مجموعی طور پر 14 سال 219 دن برطانیہ کی سربراہی کی، تحقیق سے پتہ چلتا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کے ارکان میں سے الزبتھ ٹرس نے 57 فیصد (81ہزار326) اہل ووٹ حاصل کیے، جبکہ برطانوی خزانہ کے سابق چانسلر رشی سنک صرف 42 فیصد (60ہزار 399) ووٹ حاصل کر سکے۔(حوالہ،برطانوی اخبار ’’دی انڈیپنڈنٹ)47 سالہ ٹرس نے شیل کمپنی میں 1996 سے 2000 تک کام کیا اور بعد میں میسرز کیبل اینڈ وائرلیس میں ملازمت اختیار کی، جہاں وہ 2005 میںادارہ چھوڑنےسے پہلے اکنامک ڈائریکٹر بن گئیں۔ (حوالہ،فنانشل ٹائمز)’’ویلز آن لائن‘‘ لزٹرس کے خاندان کے بارے میں بتاتاہےکہ ٹرس نے2000 میںاپنے ساتھی اکاؤنٹنٹ ہیو اولیری سے شادی کی۔دونوں کی دو بیٹیاں 16 سالہ فرانسس اور 14 سالہ لبرٹی ہیں،انکی شادی 2006 میں ساتھی ایم پی مارک فیلڈ کے ساتھ لز کےعوامی افیئر سے بچ گئی، حالانکہ فیلڈ کی اپنی شادی طلاق پر ختم ہوئی۔ 2018 میں، ٹرس نےبی بی سی نیوز کو بتایا کہ اس نے اپنی بیٹی کا فون ایک باکس میں بند کر دیا تھا تاکہ اس کا اسکرین ٹائم محدود ہو سکے۔اس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نےکہاکہ میں اپنے گھر میں فون جیلر کے طور پر جانی جاتی ہوں۔

دنیا بھر سے سے مزید