• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرینگے، امریکی کانگریس وفد کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں پوری طرح مصروف عمل ہے، متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کے سنگین چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل درکار ہوں گے، پاکستان اور امریکہ کے باہمی احترام، اعتماد اور افہام و تفہیم پر مبنی تعلقات میں تعمیری اور پائیدار روابط کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے کانگریس وومن شیلا جیکسن لی کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وفد میں کانگریس مین تھامس سوزی اور آل گرین شامل تھے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان موجودہ تعلقات میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری اور پائیدار بات چیت کی ضرورت پر زور دیا جو باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہو۔

اہم خبریں سے مزید