• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب، بھارتی نژاد حریف کو شکست

لندن(اے پی پی)برطانوی وزیر خارجہ لِز ٹرس حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ منتخب ہونے کے بعد ملک کی نئی وزیراعظم بن گئیں، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے بھارتی نژاد حریف رشی سونک کوشکست دی،نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کو 81 ہزار 326 ووٹ ملے، لز ٹرس کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے، لز ٹرس کی کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کےقریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لِز ٹرس نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کا مقابلہ جیت لیا ہے اور وہ بورس جانسن کی جگہ ملک کی نئی وزیر اعظم ہوں گی،پارٹی کی بیک بینچ 1922 کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے پیر کو اعلان کیا کہ ٹرس نے کنزرویٹو پارٹی کے اراکین کے 57.4 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے بھارتی نژاد حریف سابق وزیر خزانہ رشی سونک کو شکست دی۔
اہم خبریں سے مزید