اسلام آباد (وقائع نگار )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو سری لنکا کے وزیر خارجہ ایم یو ایم علی صابری نے بدھ کو ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری لنکا کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں ہولناک سیلاب سے ہونے والےبڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔