• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی سےپھیپھڑوں‘ ٹی بی اور کینسر کے امراض بڑھنے لگے، ڈاکٹر نسیم جنجوعہ

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ،خصوصی نمائندہ) پاکستان تمباکو کے استعمال میں پہلے دس ممالک میں شامل ہے۔ دنیا بھر میں 80لاکھ افراد تمباکو کے استعمال سے ہلاک ہوتے ہیں۔ پاکستان میں ٹی بی‘ پھیپھڑوں اور کینسر کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی آئی کے ماہر محقق ڈاکٹر نسیم جنجوعہ نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ پر دستخط کئے ہیں جس میں تمباکو کی تشہیر اور صنعت پر بھاری ٹیکسوں کے نفاذ سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔ اس موقع پر خرم ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید